رپورٹ: |RWF لاہور|
کل مورخہ 30جون 2016ء سے ینگ نرسنگ ایسو سی ایشن پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر مرکزی صدر روزینہ منظور اور جنرل سیکرٹری شہناز پروین کی قیادت میں دھرنا دیا ہوا ہے۔
نرسنگ سٹاف اپنے دیرینہ مطالبات سروس سٹرکچر، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، ٹیچنگ الاؤنس، ڈپلومہ انسنٹِیو، نرسنگ سٹاف کی رہائش کا انتظام اور مرد نرسنگ سٹاف کا کم از کم 10 فیصد کوٹہ کی منظوری کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔ 1995ء کے بعد سے اب تک سنیارٹی کی بنیاد پر اب تک کوئی پروموشن نہیں ہوئی۔ کل شام ہیلتھ سیکرٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد نرسنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کو منوانے کیلئے پر عزم ہیں اور کامیابی تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔