واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کا ملک گیر احتجاج

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ|

آج 3 اکتوبر 2019ء پورے پاکستان میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی کال پر اعلان کردہ نجکاری کے خلاف تمام واپڈا کمپنیوں کے ہیڈ اور سرکل آفس میں بھرپور ریلیاں اور دھرنے کئے گئے۔ ان سرگرمیوں میں مقامی قیادت اور مزدوروں نے کھل کر IMF اور حکومت کی نجکاری پالیسی کی شدید مخالفت کی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے مزدور دشمن نجکاری پالیسی ختم نہ کی تو واپڈا ملازمین آخری حد تک یعنی ملک گیر ہڑتال کے ذریعے عوام اور ادارے کا تحفظ کریں گے۔


ریڈ ورکرز فرنٹ واپڈا سمیت تمام ریاستی اداروں کی نجکاری کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مزدوروعوام سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس عوام دشمن پالیسی کو ترک کر کے نجکاری کمیشن اور وزارتِ نجکاری کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے اور نجی شعبے میں دیے گئے تمام سابقہ ریاستی اداروں کو واپس قومیایا جائے۔ علاوہ ازیں ریڈ ورکرکز فرنٹ سمجھتا ہے کہ اس وقت تمام نجکاری کا سامنا کرنے والے اداروں کے مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر ملک گیر عام ہڑتال کی تیاری کرنی چاہیے تاکہ ان خوفناک حملوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے ان کو حتمی شکست دی جا سکے۔

اس موقع پر ریڈ ورکرز فرنٹ کے کارکنان نے واپڈا کے مزدوروں میں عام ہڑتال کے لیف لیٹ بھی تقسیم کیے جن کا انتہائی پر جوش استقبال کیا گیا اور احتجاج میں شریک واپڈا ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے عام ہڑتال کے نعرے پر عملی جامہ پہنانے کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر اداروں کے محنت کشوں کے ساتھ مل کر نجکاری کیخلاف جدوجہد کی تحریک کو تیز کرنے  کی بھی خواہش کا اظہار کیا تا کہآئی ایم ایف کی اس عوام دشمن پالیسی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Comments are closed.