|مارکسزم کے دفاع میں|
پچھلے ہفتے کے اختتام پر، ویل ریڈ بکس کی جانب سے ایلن ووڈز کی نئی کتاب،”فلسفے کی تاریخ: ایک مارکسی تناظر“ کی آن لائن تقریبِ رونمائی منعقد کروائی گئی۔ پوری دنیا سے تقریباً 200 افراد کی شرکت کے ساتھ یہ ایک کامیاب تقریب رہی۔ کتاب کی بڑے پیمانے پر پذیرائی اور اشاعت سے پہلے کتاب کو خریدنے کیلئے موصول ہونے والی بہت زیادہ درخواستیں، ان مشکل ترین حالات میں بھی سماج میں پنپنے والی نظریات کی جستجو کا اظہار ہے۔ تقریبِ رونمائی میں اس کتاب کے حوالے سے ایلن ووڈز کا تعارف اوراختتامی تبصرہ آپ یہاں پر دیکھ سکتے ہیں۔
ایلن نے فلسفے کی تاریخ کے تعارف میں یہ بیان کیا کہ کیسے ماضی کے بہترین فلسفیانہ نظریات نے جدلیاتی مادیت یعنی مارکسزم کا فلسفہ: وہ واحد نظریہ جو سماج کی حقیقی صورتِ حال کو سمجھنے اور ایک بہتر دنیا کے قیام کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، کیلئے بنیادیں تیار کیں۔
کتاب کی خریداری کیلئے ماقبل اشاعت درخواستوں اور مارکسزم کے انقلابی نظریات سے متاثر ہونے والوں اور عالمی مارکسی رجحان کے حمایتیوں کی جانب سے دیے گئے چندے کے نتیجے میں 1000 پاؤنڈز اکٹھے ہوئے، اور اس آن لائن تقریب میں شامل ہونے والوں نے”ویل ریڈ“ کو بے تحاشہ پیغامات بھیجے جن میں انہوں نے کہا کہ کتاب کی اشاعت سے قبل اس کی تعارفی تحریر کے مطالعے نے ان کو کافی متاثر کیا۔
نظریات کی اس جستجو کا اظہار ان سوالات کی شکل میں بھی ہوتا ہے جو سامعین کی طرف سے پوچھے گئے، جن کے مضامین یہ تھے: فلسفے کو پڑھنے کی اہمیت؛ فلسفے کی تاریخ پر مارکسی اور بورژوا نقطۂ نظر میں فرق؛ اور کیسے فلسفے کی ترقی ثقافت کے دوسرے پہلوؤں پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ایلن اور دوسرے لوگوں نے ا س کتا ب کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب، جو مارکسی نقطۂ نظر سے فلسفے کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے، فلسفے کی تاریخ کے ساتھ پورا انصاف کر تی ہے۔ پوری دنیا میں انقلابی جدوجہد کرنے والوں کیلئے یہ کتاب ایک اہم نظریاتی ہتھیار ہے، اور انقلابی نظریات کے خزانے میں انتہائی اہم اضافہ ہے۔
ہمارا فلسفہ محض علمی دلچسپی کے معاملات کا حامل نہیں ہے بلکہ یہ سیاسی جدوجہد کیلئے مشعلِ راہ، مستقبل میں آنے والے مارکسیوں کی تربیت کا ایک ذریعہ اور بورژوا نظریات کے خلاف لڑنے کا ایک ہتھیار ہے۔ ہر سمجھ بوجھ رکھنے والے اور طبقاتی جدوجہد کرنے والے کو یہ کتاب خریدنی چاہئیے اور لگن کے ساتھ پڑھنی چاہئے۔ مستقبل میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کیلئے ہمیں انسانی سوچ کے اس عظیم تاریخی دھارے سے سیکھنا ہوگا!
کتاب آرڈر کرنے کیلئے یہاں کلک کریں