کیمونسٹ مینی فیسٹو کو کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز نے تحریر کیا اور 1848ء میں شائع ہوا ۔اپنی اشاعت کے بعد سے لے کر یہ دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی سیاسی دستاویز بن چکا ہے۔یہ دستاویز انسانی تاریخ میں طبقاتی جدوجہد کی مختلف شکلوں، سرمایہ دارانہ نظام کے ارتقاء اور اس کے مسائل، کیمونسٹوں کے عزائم اور کام کرنے کے طریقہ کاراور انسانیت کے غیر طبقاتی مستقبل جیسے اہم موضوعات کا انتہائی خوبصورتی سے احاطہ کرتی ہے۔کیمونسٹ مینی فیسٹو کوپڑھتے ہوئے ایک لمحے کے لئے بھی احساس نہیں ہوتا کہ یہ دستاویز 160سال سے بھی زیادہ عرصہ پہلے تحریر کی گئی تھی۔بلکہ سرمایہ دارانہ نظام کے گہرے بحران نے اسے آج کے عہد میں پہلے سے بھی زیادہ معقول اور اہم بنا دیا ہے۔مارکس ازم کے ہر طالبِ علم کے لئے کیمونسٹ مینی فیسٹو کا پڑھنا نا گزیر ہے۔
صفحات کی تعداد: 45
سائز:1.3MB
PDFفائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Pingback: Lal Salaam | لال سلام – فریڈرک اینگلز کی وفات پرلینن کی تحریر
Pingback: Lal Salaam | لال سلام – کارل مارکس: حکمرانوں کے سر پر لٹکتی تلوار !