ٹنڈوآدم: پارو لومز کے محنت کشوں کی حالتِ زار!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، ٹنڈوآدم|

ٹنڈوآدم شہر میں 4000 سے زیادہ محنت کشوں کا تعلق پاور لومز سیکٹر سے ہے۔ ان محنت کشوں کو کسی طرح کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ ان محنت کشوں کو کسی قسم کے حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ای آئی او بی میں رجسٹریشن سے لے کر، سوشل سیکیورٹی سہولیات، سرکاری طے شدہ اجرت کی ادائیگی و علاج سمیت کسی بھی حق کے حوالے سے لیبر قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

ان تمام وجوہات کی بنا پر محنت کشوں میں بے چینی اپنے عروج پر ہے۔ محنت کشوں کی اموات واقع ہونے اور زخمی ہونے کے واقعات آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں۔ نہ کسی حفاظتی آلات کی سہولت میسر ہے اور نہ علاج کے لیے کوئی انتظام ہے۔

بونس کی ادائیگی و سوشل سیکورٹی کا حق تو درکنار حکومت کی طے کردہ اجرت بھی محنت کشوں کو نہیں دی جا رہی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سوائے منظم جدوجہد کے محنت کشوں کے پاس اور کوئی راستہ نہیں۔ لہٰذا ہمیں متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

فیکٹری مالکان اور لیبر کورٹس درحقیقت محنت کشوں کی محنت کے استحصال کو تیز کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کو احتجاج، ہڑتال اور مظاہروں کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔

جینا ہے تو لڑنا ہو گا!

Comments are closed.