تعلیم کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لوٹ مار کا ہی ایک طریقہ ہے جس کو انتہائی خوبصورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں ’پبلک‘ تو پس دھوکہ دینے کے لئے لگایا گیا ہے حقیقت میں تو یہ بس ’پرائیویٹ پرائیویٹ‘ ہی ہے۔ سب سے پہلے تو یہ سرمایہ داری کی بنائی اس مقدس ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ یہ ریاست اب اپنی رعایا کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بھی قابل نہیں رہی