پاکستان: سناٹے کی گونج
نئی نسل ماضی کے مزاروں کوپوجنے کی نہیں مستقبل کو تراشنے اور نکھارنے کی جدوجہد میں سرگرم ہونے کے پہلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے جو سبق حاصل کیا ہے اس کا نچوڑ یہ ہے کہ انہیں خود اپنے دم پر کچھ کرنا ہو گا۔ وہ سماج کی طبقاتی بنتر کو بھی زندگی کے تلخ تجربات سے سمجھ رہے ہیں