لیوٹالسٹائی، روسی انقلاب کا آئینہ
ٹالسٹائی کی تصانیف، خیالات، اصولوں میں اور ان کے مکتبۂ خیال میں تضاد واقعی بہت نمایاں ہیں۔ ایک طرف ہمارے سامنے ایک ایسا عظیم فنکار ہے جس نے نہ صرف روسی زندگی کی بے نظیرتصویر کشی کی ہے بلکہ عالمی ادب کے خزانے میں بیش بہا اضا فہ بھی کیا ہے۔ دوسری طرف ہمارے سامنے ایک ایسا زمیندار ہے جس پر حضرت عیسیٰ کا وہم مسلط ہے