جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) کی پچاس سالہ جدوجہد کے اسباق
آج NSF بطور ایک تنظیم کے جس فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے وہاں اس سے وابستہ نوجوانوں کے لئے اس کے چھوٹے بڑے تمام کارناموں کی تفصیلات جاننے سے زیادہ ضروری کام یہ ہے کہ ان کو اس تنظیم کے سیاسی اور نظریاتی ارتقاء کے مختلف مراحل اور اتار چڑھاؤ سے آگاہی ہو تاکہ وہ مستقبل کی جدوجہد میں زیادہ باشعور ہو کر اپنا کردار ادا کرسکیں۔