منجانب: عالمی مارکسی رجحان(IMT)
عالمی مارکسی رجحان(IMT) آپ کو مارکسی یونیورسٹی 2020ء میں شرکت کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ ”مارکسزم کے دفاع میں“ کے نام سے ہونے والا یہ چار روزہ آن لائن سکول 25 سے 28 جولائی تک منعقد ہوگا۔ یہ تقریب انقلابی سوشلزم کے نظریات کے دفاع اور مارکسی نظریے سے محنت کشوں اور نوجوانوں کو باخبر کرنے کے لیے منعقد ہوگا۔ اس تقریب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اور اس میں شامل ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کریں: university.marxist.com
اس میں مارکسی نظریے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں وسیع پیمانے پر بحث ہو گی۔ جس سے ان تمام رجعتی، ترمیم پسند اور اصلاح پسند نظریات پر مارکسزم کی فوقیت کا اندازہ ہوگا جو اس کے خلاف گھڑے گئے ہیں۔ یہ تقریب مارکسزم کے بانی فریڈرک اینگلز کے نام بھی منسوب ہوگا، جس کی اس سال دو سو ویں سالگرہ منائی جائی گی۔ بحث مباحثے کا ہسپانوی اور باقی کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی سامعین کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ اردو زبان میں بھی خصوصی طور پر ترجمے کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکا ان بحثوں کا حصہ بن سکیں اورعالمی سطح پر جاری اس نظریاتی عمل کو مزیدزرخیز کر سکیں۔
ہم انسانی تاریخ کے نہایت ہی ہنگامہ خیز دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام عالمی سطح پر بند گلی میں داخل ہو چکا ہے۔ کرونا وبا بڑے پیمانے کی بے روزگاری اور اقوام کے بیچ کشیدگی ایک ایسے نظام کا پیش خیمہ ہے جو موت کے دہانے پر کھڑا ہے۔ یہ نظام عوام کو اذیت، تباہی اور بربریت کے سوا کچھ نہیں دے سکتا۔ پچھلے عرصے میں امریکی ریاست کے اندر احتجاجوں کا ملک گیر سلسلہ اسی بات کی عکاسی کرتی ہے۔ سب سے بڑھ کر وہ ان عظیم اور انقلابی طبقاتی جدوجہد کا پیغام دیتی ہے جو آنے والے عرصے میں دنیا کے ہر کونے تک پھیل جائے گا۔
مگر جس طرح لینن نے کہا تھا: ”انقلابی نظریے کے بغیر انقلابی تحریک کا وجود نہیں ہو سکتا۔“ مارکس وادیوں کے لیے نظریہ محض چیزوں کے بارے بے مقصد بحث کرنے کے لیے نہیں ہے۔ بلکہ یہ انقلابی عمل میں شریک ہونے کا ہتھیار ہے۔ موجودہ بظاہر نظر آنے والے انتشار میں یہ صرف مارکسزم کا نظریہ اور طریقہ کار ہے جو واقعات و حادثات کی وضاحت کرنے کے قابل ہے اور جو دنیا کو تبدیل کرنے کے خواہشمند لوگوں کو آگے کا راستہ دکھاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان بورژوا نظریات کے خلاف بھی ایک جدوجہد کی ضرورت ہے جو بورژوا ریاست اپنے میڈیا، تعلیمی نظام اور مذہبی حلقوں کے ذریعے پھیلا رہی ہے۔
25 سے 28 جولائی تک ہمارا ساتھ دیجیے، مارکسی نظریات کے بارے میں جانیے اور سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد کا حصہ بنیے۔
سکول میں رجسٹر ہونے کے لیے نیچے کلک کریں!