میری جدوجہد کا سفر رائیگاں نہ جائے گا!
13 اکتوبر 2014ء کی صبح عالمی مارکسی رجحان (IMT) کے 23 سالہ کامریڈ ساجد عالم زندگی اور موت کی کشمکش میں کئی دن گزارنے کے بعد پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔انہوں نے 7 اکتوبر کو ٹریفک حادثے کا شکار ہونے سے کچھ عرصہ قبل ہی سرحد یونیورسٹی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔ساجد عالم پختونخواہ میں مارکسزم کا پرچم سربلند رکھنے والے سرگرم نوجوانوں میں سے ایک تھے۔ انقلابی سوشلزم کے اس سپاہی کی وفات سے آئی ایم ٹی کے ساتھیوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے لیکن اس صدمے کو عزم اور جرات میں بدل کر انقلاب کے کٹھن راستے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اسی صورت میں عالمگیر سوشلسٹ انقلاب کا وہ خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جو کامریڈ ساجد نے اپنی زندگی میں دیکھا۔ ساجد عالم کی جدوجہد کا سفر رائیگاں نہ جائے گا۔ ان کے کامریڈز انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے!