|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، ڈیرہ غازی خان|
گذشتہ روز ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے سامنے پچھلے سال 2 فروری کو پی آئی اے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ریلی پر رینجرز کی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی آئی اے کے دو ملازمین شہید ہو گئے تھے۔ مظاہرین نے 2 فروری کو یوم سیاہ قرار دیا کہ جس دن ریاست نے روزگار کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکلے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں چلائیں۔ مظاہرین نے نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے وزارت نجکاری کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ ماضی میں نجکاری کا نشانہ بننے والے اداروں کو دوبارہ قومی تحویل میں لیا جائے۔ مظاہرے میں پیپلز یونٹی کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا نجکاری کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے اور تمام اداروں کے محنت کشوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔