|رپورٹ:ریڈ ورکرز فرنٹ، ملتان|
یوم مئی، مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے ملتان میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے کارکنان نے شہر میں ہونے والے مختلف پروگراموں اور احتجاجی مظاہروں میں بھر پور مداخلت کی ،لیف لیٹ اورپوسٹرزتقسیم کئے اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف احتجاجوں میں نعرے باز ی اورتقریر یں بھی کی۔
ریلوے میں مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے ریلوے مزدور اتحاد کے محنت کشوں کی ریلی میں کامریڈزنے بھرپور مداخلت کی۔ ریڈ ورکرز فر نٹ کی طرف سے مزدورں کے اس دن کے حوالے سے جاری لیف لیٹ تقسم کیا گیا اور ریڈ ورکرز فرنٹ ملتان کے آرگنائزر کامریڈ راول اسد نے مزدورں کے عالمی دن کی اہمیت کو آج کے نئے عہد کی تحریکوں کے ساتھ جوڑ کر سمجھنے کی اہمیت پر بات کی۔ریلی کے اختتام پر مزدورں نے بھرپور نعرے بازی کی۔
ملتان پریس کلب کے سامنے نشتر ہسپتال کے کانٹریکٹ ملازمین(ڈیلی ویجز) نے مستقل ملازمت کرنے کے حوالے سے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کامریڈز نے نشتر ملازمین کے حق میں ان کے ساتھ مل کر بھرپور نعرے بازی کی اور لیف لیٹ بھی تقسم کئے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس دن کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی لیڈی ہیلتھ ورکرزکے زیر اہتمام تھی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں محنت کش خواتین شامل تھیں۔ اس ریلی میں بھی ریڈ ورکرز فرنٹ کے کامریڈز نے بھرپور شرکت کی اور خوب نعرے بازی ۔نعرے بازی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں لیف لیٹ تقسیم کیے اور کافی تعداد میں ورکرنامہ بھی بیچا۔ اس حتجاجی ریلی میں خواتین محنت کشوں نے یہ باور کروادیا کہ اس دن کی اہمیت ان کے لئے بھی برابر ہے۔ محنت کش خواتین نے حکومت اور اس نظام کا علامتی جنازہ بھی اٹھایااور مسلسل 3گھنٹے شدید گرمی میں نواں شہر چوک بلاک کئے رکھا۔اس ریلی میں RWF کے کارکنان نے نہ صرف یوم مئی کا لیفلیٹ تقسم کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے مسائل کے حوالے سے شائع ہونے والا لیف لیٹ بھی بھاری تعداد میں تقسیم کیا۔
اس کے علاوہ راول اسد نے ریلی سے خطاب کیا اور ریڈ ورکرز فرنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے مقاصد بیان کئے اورساتھ ہی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کے حصول تک ان کے شانہ بشابہ چلنے کاا علان کیا۔پروگریسویوتھ الائنس اورریڈ ورکرز فرنٹ کے کامریڈ فضیل اصغر، جیند بلوچ ،شمس الرحمان، عبدلرحمان بلوچ، راول اسد اور یونس وزیر نے شرکت کر کے محنت کش خواتین میں نعرے بازی کے ذریعے طلبہ کی محنت کشوں کیساتھ جڑت کو بھی واضح کیا۔ ان نعروں میں ایک نمایاں نعرہ ’’انقلاب کے تین نشان طلبہ ، مزدور اور کسان‘‘ تھا۔
اس کے علاوہ ایف بی آر کی لیبر یونین کے زیر اہتمام لیبر کانفرنس میں ریڈ ورکرز فرنٹ کو خصوصی دعوت دی گئی جس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی ، لیف لیٹ تقسیم کیا اور ریڈ ورکرز فرنٹ کے آرگنائزر راول اسد نے کا نفرنس سے خطاب بھی کیا۔