راولاکوٹ: ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کا مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، کشمیر|

ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن کا اپنے مطالبات کے حق میں جاری احتجاج دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

راولاکوٹ میں ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن پونچھ کے زیر اہتمام قلم چھوڑ ٹوکن ہڑتال اور دھرنا ایک ماہ آٹھ دن سے جاری ہے۔

ملازمین کے مطالبات میں کنٹریکٹ، ایڈہاک، عارضی ملازمین کی مستقلی، درجہ چہارم کے ملازمین کی اپ گریڈیشن، یوٹیلٹی اور پیادہ الاؤنس کی ادائیگی، ایگزیٹو الاؤنس کی طرز پر ڈیڈھ گناروینو الاؤنس کی ادائیگی، رولز 1991ء، 1993ء پر منسٹریل سٹاف کی تعیناتی، فکس ٹی اے برائے ڈرائیوران، نئے ملازمین کی بھرتیاں اور دیگر مطالبات کی منظوری شامل ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا اگر 9 جولائی تک حکام بالا نے مطالبات منظور نہ کیے تو 10 جوالائی سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا آغاز کیا جائے گا۔ اس احتجاج میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے شرکت کی اور تمام مطالبات کی مکمل حمایت کی اور اس جدوجہد میں ملازمین کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ انقلابی کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان اخبار ”ماہانہ ورکرنامہ“ بھی ملازمین نے خریدا اور اسے بے حد سراہا۔

Comments are closed.