|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کشمیر|
غیر جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات کے صدر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جاری کام چھوڑ ہڑتال کامیاب اور قیادت کو رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنی ملازمین کے غیر قانونی تبادلوں پر غیر جریدہ فنی ملازمین کے صدر اعجاز شاہسوار نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو تبادلوں پر نظرثانی کرنے اور اُنہیں منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ افسران بالا نے ان مطالبات کو غلط رنگ دیتے ہوئے سازش کے تحت اعجاز شاہسوار اور ندیم بٹ لائن مین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور اُنہیں گرفتار کروایا۔
اس واقعے کے بعد تمام ملازمین میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور اور اس غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی جس میں گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ایک ہفتے تک مکمل کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے صارفین کو بل تقسیم نہیں ہو سکے جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کے افسران پر عوامی دباؤ سامنے آیا اور بالآخر اُنہیں مطالبات منظور کرنے پڑے ۔ریڈ ورکرز فرنٹ غیر جریدہ فنی ملازمین کی مزدور جڑت پر مبنی کامیاب ہڑتال پر اُنہیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
راولاکوٹ:غیر جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات کے مرکزی صدر کی گرفتاری کیخلاف احتجاج