|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، پختونخوا|
یوم مئی 2018ء کے موقع پر پی ڈبلیو ڈی اور ریلوے کے محنت کشوں کی جانب سے پریس کلب پشاور کے سامنے ریلی نکالی گئی جس میں محنت کشوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ محنت کشوں نے شہدائے شکاگو کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے اور اپنے ادارہ جاتی مسائل کے حوالے سے بینر اٹھا رکھے تھے۔
ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھیوں نے ریلی میں شرکت کی اور پی ڈبلیو ڈی اور ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ اس دوران ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے عام ہڑتال کے حوالے سے شائع کیا گیا لیف لیٹ بھی محنت کشوں میں تقسیم کیا گیا۔ پی ڈبلیو ڈی کے محنت کشوں کے ساتھ انفرادی بات چیت میں ملک بھر میں جاری دیگر اداروں کے محنت کشوں کی جدوجہد کے بارے میں آگاہ کیا اور ایک عام ہڑتال کی تجویز ان کے سامنے رکھی کیونکہ ہر ادارے، ہر کارخانے اور ہر محکمے میں مزدوروں کی ہڑتالیں اور احتجاج چل رہے ہیں۔ ایک کارخانے یا فیکٹری کے اندر ہڑتال کے بعد مزدوروں کی تحریک کو آسانی سے کچل دیا جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر کے تمام اداروں کے محنت کش اور نجی صنعتوں کے مزدور ایک مشترکہ پروگرام اور مطالبات پر مبنی ملک گیر عام ہڑتال کی جانب بڑھیں تاکہ نجکاری، ٹھیکیداری اور سرمایہ داروں کے دیگر حملوں کا راستہ روکا جا سکے۔
اس سے قبل یوم مئی 2018ء کے حوالے سے ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے شائع کیا گیا عام ہڑتال کے نعرے پر مبنی پوسٹر بھی پشاور شہر میں مختلف جگہوں پر لگائے گئے۔ اس کے علاوہ ریلوے ورکرز یونین کی یوم مئی کے حوالے سے 3 مئی کو ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھی بھرپور شرکت کریں گے اور عام ہڑتال کا پیغا پہنچائیں گے۔ پروگرام ہونے جارہا ہے, جس میں بھی ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھیوں کا بھرپور شرکت کرنے کا ارادہ ہے۔