لاہور: تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

رپورٹ:|RWF ، لاہور|

آج مورخہ 14 مئی 2016ء کو پنجاب ٹیچرز یونین (PTU) نے اسمبلی ہال کے سامنے چیرنگ کراس پر احتجاجی دھرنادیا ہوا ہے۔ اس دھرنے میں پورے پنجاب کے تمام اضلاع سے اساتذہ شریک ہیں اور سکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر سے اساتذہ دھرنے میں شرکت کے لئے دوپہر 2بجے سے پنجاب اسمبلی کے سامنے اکٹھے ہونا شروع ہوئے اور تاحال مختلف علاقوں سے وفود کی صورت میں اساتذہ کی آمد جاری ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین(PTU) کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ دھرنا آج اور اتوار کی رات تک جاری رہے گا۔ اگر حکومت کی طرف سے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو یونین قیادت اتوار کی رات کو سوموار کا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس میں سکولوں کی تالابندی اور ہڑتال شامل ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی قیادت میں اساتذہ سرکاری سکولوں کی نجکاری ،سکولوں کی PEF کو حوالگی، اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر، سکولوں کی سنٹر آف ایکسیلینس میں تبدیلی اور دانش اتھارٹی کو حوالگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیامLND ، PEC اور بورڈ رزلٹ پر سزاؤں، میونسپل ٹیچرز و ہیڈ ٹیچرز کی 2001ء سے زیرِ التواسینارٹی، پروموشن اور ٹیچر پیکج میں تاخیر، تمام ایڈہاک ریلیف کی بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے میں تاخیر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاج میں ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) کے کامریڈ ز لیف لیٹ اور ورکر نامہ اخبار کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں جس پر اساتذہ کی طرف سے بھرپور پذیرائی بھی مل رہی ہے۔





Tags: × × ×

Comments are closed.