|رپورٹ: نمائندہ ورکرنامہ|
متحدہ محاذ چک اور انجمن تاجران چک کی جانب سے چک دھمنی کے مقام پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے فیز II کے لیے ریاست اور انتظامیہ کی طرف سے فنڈجاری نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے کارکنوں، مقامی اور دوردراز کے علاقوں سے عوام نے شرکت کی۔ مظاہرین یہ مطالبہ بھی کر رہے تھے کہ ہسپتال کی اسامیوں کا فوری طور پر تعین کر کے مشتہر کیا جائے اور بھرتیاں شروع کی جائیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاج ہمارا بنیادی حق ہے لیکن ریاست یہ بنیادی حق دینے سے قاصر ہے۔اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ہم اس احتجاج کو ضلع کی سطح تک لے کر جائیں گے۔مظاہرین سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے خطاب کیا۔
پروگریسیو یوتھ الائنس کے آرگنائزر عبید ذوالفقار نے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ حق مانگنے سے نہیں ملتا بلکہ حقوق کے حصول کا واحد راستہ سیاسی جدوجہد ہے۔