رپورٹ: |RWF لاہور|
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن(PPLA) الیکشن 2016ء میں اتحادِ اساتذہ نے جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم ’’تحریکِ اساتذہ‘‘ کوشرمناک شکست دے دی۔ اتحادِ اساتذہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مرکزی اور ڈویژن کی سطح پر کلین سویپ کر لیا۔غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق اتحاد اساتذہ پینل کے صدر حافظ عبدالخالق ندیم نے تحریک اساتذہ پینل کے زاہد شیخ کو 1600 ووٹوں سے شکست دے کر مرکزی سیٹ اپنے نام کرلی۔ مرکز کے دیگر امیدواران میں اتحاد اساتذہ کی جانب سے مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پرشیخ یوسف تحریک اساتذہ کے سید تنویر کو، سینئر نائب صدر کے عہدے پر اساتذہ اتحاد کے ملک رمضان تحریک اساتذہ کے حنیف عباسی کو شکست دے کر، مرکزی سینئر نائب صدر(خاتون) کے عہدے پر اتحاد اساتذہ کی لالہ رخ بخاری تحریک اساتذہ کی آمنہ منٹو کو شکست دے کر، مرکزی سیکرٹری فنانس کے عہدے پر اتحاد اساتذہ کے لیاقت غفور تحریک اساتذہ کے جلال الدین نعمانی کو شکست دے کراور مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کے عہدے پر اتحاد اساتذہ کے میر الیاس تحریک اساتذہ کے ریاض محبوب کا شکست دے کر کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق اتحادِ اساتذہ نے لاہور ڈویژن میں691، گوجرانوالہ ڈویژن میں93، فیصل آباد ڈویژن میں246، راولپنڈی ڈویژن میں 93، سرگودھا ڈویژن میں 95، بہاولپور ڈویژن میں 150،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں148،ملتان ڈویژن میں 45 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ ساہیوال ڈویژن میں صدر کے علاوہ دیگر تمام نشستوں پر اتحادِ اساتذہ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔