|رپورٹ: عالمی مارکسی رجحان|
23 تا 26 جولائی کو عالمی مارکسی رجحان کے زیر اہتمام عالمی مارکسی یونیورسٹی 2022 کا انتہائی کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کی کامیابی توقعات سے بھی بڑھ کر تھی۔ کل ملا کر 7,333 لوگوں نے دنیا بھر سے رجسٹریشن کی، جو پچھلی یونیورسٹی یعنی 2020 سے 1000 سے زائد افراد کا اضافہ ہے۔
بولیویا سے بیلجیم، ویتنام سے وینزویلا اور پاکستان سے پیرو تک انقلابی محنت کشوں اور نوجوانوں نے ایک انقلابی ریلے کی صورت اس یونیورسٹی میں شمولیت کر کے اسے عالمی مارکسی رجحان کی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی سکول بنا ڈالا۔ اس یونیورسٹی میں انہیں اعلیٰ سطح کی سیاسی بحثیں سننے کا موقع ملا اور انہوں نے کُل 8 لاکھ 25 ہزار یورو کا چندہ بھی دیا، جسے لندن میں ہمارے عالمی دفتر کی خرید پر خرچ کیا جائے گا۔
سینکڑوں کامریڈز دنیا بھر میں واچ پارٹیز میں شریک ہوئے جبکہ بلوچستان کے کچھ کامریڈ تو پہاڑ پر چڑھ گئے تاکہ بحث میں شریک ہونے کے لئے مضبوط سگنل پکڑ سکیں۔ IMU مارکسی نظریے اور انقلابی رجائیت پسندی کے حوالے سے ایک روشنی کا مینار تھا، اور بغیر کسی شک و شبہ کے، مارکسی قوتوں کی تعمیر کی جدوجہد میں ایک اہم موڑ تھا۔
اختتامی سیشن تک، 144 ممالک سے سامعین اس یونیورسٹی میں شامل تھے، جو اس یونیورسٹی کو عالمی نوعیت کے اجتماع کی بے نظیر مثل بناتا ہے۔
وہ ممالک جہاں سے ساتھی سن رہے تھے، مندرجہ ذیل ہیں؛
افغانستان، اے لینڈ جزائر، البانیا، الجزائر، امریکی ساموا، ارجنٹینا، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، دی بہاماس، بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، بیلجیم، بیلیز، بولیویا، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، برازیل، بلغاریہ، کمبوڈیا، کیمرون، کینیڈا، چاڈ، چلی، چین، کرسمس جزائر، کولمبیا، کوسٹاریکا، کروشیا، کیوبا، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ڈومینیکا جمہوریہ، مشرقی تیمور، ایکواڈور، مصر، ال سلواڈور، ایریٹیریا، اسٹونیا، ایتھوپیا، جزائر فیرو، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گیانا، گیمبیا، جارجیا، جرمنی، گھانا، یونان، گوئٹے مالا، گیانا، ہیٹی، ہنڈوراس، ہانگ کانگ، ہنگری، انڈیا، انڈونیشیا، ایران، عراق، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جمیکا، جاپان، اردن، قزاقستان، کینیا، کویت، کرغستان، لٹویا، لبنان، لیسوتھو، لتھوانیا، لگسمبرگ، مقدونیہ، مڈغاسکر، ملاوی، ملائشیا، موریطانیہ، ماریشس، میکسیکو، مالڈووا، مراکش، موزمبیق، میانمار، نمیبیا، نیپال، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، نکاراگوا، نائجیریا، شمالی کوریا، ناروے، عمان، پاکستان، مقبوضہ فلسطینی ریاست، پاناما، پاپوا نیو گنی، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، پورٹو ریکو، قطر، رومانیہ، روس، سعودی عرب، سینیگال، سربیا، سنگاپور، سلواکیہ، سلووینیا، سومالیا، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، جنوبی سوڈان، سپین، سری لنکا، سوڈان، سوازی لینڈ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، شام، تائیوان، تاجکستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، تیونس، ترکی، یوکرین، متحدہ عرب امارات، متحدہ سلطنت برطانیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، یوراگائے، وینزویلا، ویتنام، یمن، زیمبیا۔
چاروں دنوں کی مفصل رپورٹس ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور نیچے سارے سیشنز کی ریکارڈنگز بھی موجود ہیں جو فلسفے، معاشیات اور تاریخ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔
ہر سیشن انتہائی بھرپور بحث و مباحثے سے بھرپور ہے، لیکن جس طرح انقلاب روس کے قائد کامریڈ ٹراٹسکی نے ایک دفعہ کہا تھا کہ؛”نظریات تنظیم کے بغیر ایسے ہیں جیسے بغیر دھار کے چھری“، ٹھیک اسی طرح ہمارے سامنے جو تاریخی فریضہ ہے وہ صرف نظریے پر عبور حاصل کرنا ہی نہیں بلکہ ایک ایسی انقلابی قیادت کی تعمیر ہے جو محنت کش طبقے کو ان کی حتمی فتح تک رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، تمام سامعین سے اپیل ہے کہ اگر آپ عالمی مارکسی یونیورسٹی سے متاثر ہوئے ہیں اور آپ نے اب تک باقاعدہ عالمی مارکسی رجحان کی ممبرشپ نہیں لی ہے تو ہم آپ کو آئی ایم ٹی کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ آئیے! اس نسل انسانی کی بقا کی جدوجہد کا حصہ بنیں، ہمارے ساتھ جڑیں اور انسانیت کے لئے ایک سوشلسٹ مستقبل جیتنے میں ہماری مدد کریں۔
ممبرشپ فارم بھرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پہلے دن کی رپورٹ پڑھنے اور وڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسرے دن کی رپورٹ پڑھنے اور وڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
تیسرے دن کی رپورٹ پڑھنے اور وڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
چوتھے دن کی رپورٹ پڑھنے اور وڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں