’’خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست کا آغاز‘‘ فریڈرک اینگلز کا وہ شاہکار ہے جس نے خاندان، انسانی معاشرے میں ذاتی ملکیت کے تصور اور ریاست کے ازلی و ابدی، مقدس اور غیر تغیر پذیر ہونے جیسے تمام تر رجعتی اور قدیم خیالات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔اس کتاب میں اینگلز نے تاریخی حوالوں کے ذریعے یہ بات ثابت کی کہ خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست انسانی معاشرے کے ارتقاء میں خاص مرحلوں اور خاص معاشی و سماجی حالات میں معرضِ وجود میں آئے اور تبدیلی کی مختلف منزلیں طے کرتے ہوئے موجودہ ہئیت اختیار کی، اور معاشرتی ارتقاء کا نہ رکنے والا یہ عمل اب بھی جاری ہے۔ایک سو شلسٹ انقلاب وہ مادی حالات پیدا کرے گا جن کے زیرِ اثر نہ صرف بورژوا ریاست اور ذاتی ملکیت بلکہ بورژوا خاندان میں عورت کا استحصال اور جسم فروشی جیسی غلازتیں انسانی معاشرے میں سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گی۔
سائز:2.4MB
صفحات کی تعداد: 207
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔