رپورٹ: |مبشر علی|
14 اگست کو پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) اور ریڈ ورکرز فرنٹ ملتان(RWF) کے زیر اہتمام چونگی نمبر 9 پر نام نہادآزادی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران ’’آزادی کی حقیقت اور حقیقی آزادی‘‘ پر مبنی لیف لیٹ بھی تقسیم کیا گیا جسے بہت پسند کیا گیا۔
دن بھرکیمپ میں آنے والے افراد کے ساتھ عا م لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بحث ہوتی رہی جس میں لوگوں نے کھل کر اس لوٹ کھسوٹ پر مبنی نظام اور موجودہ حکمرانوں کے خلاف شدید نفرت کاظہار کیا۔ کیمپ میں آنے والے افراد نے اپنا رابطہ نمبر لکھوایا اور PYA اور RWF کی اس کوشش کو سراہا۔