رپورٹ: | عمران خان |
یوم مئی پر مزدور یونینوں نے ایبٹ آباد میں مشترکہ ریلی نکالی جس میں محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں شریک یونینز میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، سی این ڈبلیو،ٹی ایم اے، ریڑھی بان اور دیگر ادارے شامل تھے۔ ریلی کا آغازپریس کلب سے ہوااور مین بازار سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ کونسل کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی سے مختلف ٹریڈ یونینز کے مزدور راہنماؤں نے خطاب کیا اور شکاگوکے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے 1886ء کے حالات کا آج کے پاکستان سے موازنہ کیا اور کہا کہ آج بھی ایسی ہی جدوجہد کی ضرورت ہے جس سے ہفتہ وار اوقات کار میں کمی ہو اور اجرتوں میں اضافہ ہو سکے۔ریلی میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے کامریڈ ز نے بھرپور شرکت کی اور ورکر نامہ بھی فروخت کیا جس کو تمام محنت کشوں نے بہت پسند کیا۔