بہاولپور: عالمی یوم مزدور پر گلستان ٹیکسٹائل ملز میں پروگرام کا انعقاد

رپورٹ: | جلیل منگلا |
Comrade Jalil speaking May Day Program at Gulistan Textile Mill Bahawalpurیوم مئی کے موقع گلستان ٹیکسٹائل ملز میں مزدوروں کی جدو جہد کے حوالے سے ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مل میں کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جلیل منگلا نے سرانجام دیئے۔
مزدور راہنماؤں ملک رفیق چنڑ او ر ملک ساجد چنڑ نے ملز کے مزدوروں کے ساتھ ہونیوالی ذیادتیوں اور مل بند ہو نے کے بعد بننے والی صورت حال بیان کی۔ اس کے بعد پروگریسیو یوتھ الائنس(PYA) سے فضیل اصغر نے نوجوانوں کی مزدوروں کے ساتھ جڑت کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ بعدازاں ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) بہاولپور کے راہنماء ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ سرمایہ داروں کی لوٹ مار کی وجہ سے غربت، بے روزگاری، بدامنی، بھوک و افلاس بڑھ رہی ہے۔ ایک طویل عرصے سے محنت کش طبقہ کی آمدن منجمد ہو تی نظر آتی ہے جبکہ افراط زر میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے اور حکمرانوں کی جانب سے محنت کشوں کی سرکاری اجرت 13000روپے مقرر کرنا ایک بھو نڈا مذاق ہے جو کبھی ملی ہی نہیں۔ درحقیقت سرمایہ داری اب اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ ہمیں آ ج یومِ مئی کے اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ سرمایہ داری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ہم شکاگو کے شہیدوں کے خون سے تجدید وفا کرتے ہوئے سرمایہ داری کی اندھیری رات کو سوشلسٹ سماج کے روشن سویرے میں بدلیں گے۔ اور آخری فتح ہماری ہی ہو گی۔



Comments are closed.