|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کشمیر|
ملک بھر کی طرح یوم مئی 2024ء کے موقع پر راولاکوٹ میں بھی ریڈ ورکرز فرنٹ نے پی ڈبلیو ڈی (PWD) ورکرز یونین کے اشتراک سے ریلی کا انعقاد کیا۔
شرکا نے سرخ پرچم تھامے شہدائے شکاگو کی جدوجہد کوفلک شگاف نعروں سے خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کا اختتام ڈسٹرکٹ کمپلکس پہنچ کر ہوا۔
کمپلکس آڈیٹوریم میں پی دبلیو ڈی کے زیر اہتمام جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس سے مختلف سیاسی تنظیموں اور ملازمین تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین نے آج حکمرانوں کی طرف سے محنت کش دشمن پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مزدور اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ریڈ ورکرز فرنٹ اور ملک گیر طلبہ تنظیم پروگریسو یوتھ الائنس کے کارکنان نے انقلابی لیفلیٹ تقسیم کئے اور ملک گیر ماہانہ کمیونسٹ اخبار ”ورکرنامہ“ بھی سیل کیا جسے مزدوروں نے بے حد سراہا۔