|رپورٹ: خالد جمالی|
دادو میں یوم مئی دادو کی مختلف ٹریڈ یونینز مشترکہ طور پر مناتی ہیں۔ جن میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ایمپلائز یونین ، ہائی ویز ایمپلائز یونین، پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن، میونسپل ایمپلائز، رکشہ یونین، الشہباز پینٹرز یونین اور دیگر یونینز اور ایسوسی ایشنز شمولیت اختیار کرتی ہیں۔
ریڈ ورکرز فرنٹ کی طرف سے دادو کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں وال پوسٹرز لگائے گئے اور عام ہڑتال سے متعلق لیف لیٹ تقسیم کیے گئے۔
مرکزی ریلی ہائی ویز لیبر ہال سے شروع ہو کر پریس کلب سے ہوتے ہوئے واپڈا لیبر ہال تک آئی۔ جس میں واپڈا کے ملازمین نے ایس ایس پی چوک سے شرکت کی۔ ریلی میں شکاگو کے شہید مزدوروں کے لئے بھرپور نعرے لگائے گئے۔ نجکاری، بیروزگاری، مہنگائی اور سرمایہ داری کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔ واپڈا لیبر ہال میں مختلف ٹریڈ یونین نے اپنے اپنے بینرز لگائے اور تقریب کو سننے کے لئے بیٹھ گئے۔
شکاگو کے شہید مزدوروں کے لئے مئی ڈے کے اس پروگرام کو چیئر کامریڈ ضمیر کوریجو نے کیا جن کا تعلق واپڈا ملازمین سے ہے۔ واپڈا کے نظیر احمد پہنور اور محمد وریل میرانی نے شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان میں لیبر قوانین کی بات کی، واپڈا کی نجکاری کے خلاف بات رکھی اور ملازمین کی ایکتا کی بات کی۔ ہائی ویز ایمپلائز یونین کے محمد موریل پہنور نے شکاگو کے شہید مزدوروں کی قربانیاں بتائیں۔ 8 گھنٹے کام کا قانونی حق لیبر اصلاحات ، بچوں سے کام کی ممانعت پہ بات رکھی۔ الشہباز پینٹرز یونین کے عہدیدار نے شکاگو کے شہید مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مسائل کی بات کی۔دوسرے لوگوں میں انور پہنور بھی شامل تھے جنہوں نے شکاگو کے شہیدوں پہ بات رکھی۔ اس طرح یوم مئی کا پروگرام اپنے اختتام پر پہنچا۔ ریڈ ورکرز فرنٹ نے اس مرکزی ریلی میں بھرپور شرکت کی لیف لیٹ تقسیم کئے اور ورکر نامہ فروخت کیا۔