کراچی میں مختلف صنعتوں کے محنت کشوں نے ’مزدور یکجہتی کمیٹی‘ نامی پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی اجلاس لانڈھی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں منعقد ہو چکے ہیں۔
اس جدوجہد کا پہلا قدم 28 اگست 2021ء کو احتجاجی ریلی کا انعقاد ہے، جس میں کراچی بھر سے محنت کش شریک ہوں گے۔
اس اتحاد کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
اس مشترکہ جدوجہد کی کمپئین کیلئے ہزاروں کی تعددا میں لیفلیٹ شائع کیے گئے ہیں جو کراچی کے تمام صنعتی علاقوں کے محنت کشوں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ درج ذیل تصویر ’مزدور یکجہتی کمیٹی‘ کی جانب سے شائع کیے گئے لیفلیٹ کی ہے۔