لاہور: ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ:|PYAلاہور|
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام مورخہ 17 جولائی 2016ء بروز اتوار کو ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔سکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن کا موضوع کارل مارکس کی شہرہ آفاق تصنیف داس کیپٹل (Das Kapital) کا پہلا باب ’’شے(Commodity)‘‘ تھا جسے فرحان گوہر نے چئیر کیا جبکہ دوسرے سیشن کا موضوع ’’نوجوان اور انقلاب‘‘ تھا جسے ولید خان نے چئیر کیا۔

Lahore Marxist School July 2016 (2)پہلے موضوع پر بحث کا آغاز صبغت وائیں نے کیا جس میں انہوں نے بڑی خوبصورتی سے سرمایہ دارانہ نظام میں ’جنس‘ اور اس کے کردار کو بیان کیا۔ اس کے علاوہ قدر (Value)، قدر استعمال (Use Value)، قدر تبادلہ(Exchange Value) اور Commodity Fetishismپر بھی تفصیلاً بات رکھی۔ اس کے بعد آدم پال، فرحان گوہر اور راشد خالد نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے بحث کو آگے بڑھایا۔ اس کے بعد صبغت نے سوالات کی روشنی میں بحث کو سمیٹا۔
Lahore Marxist School July 2016 (8)دوسرے موضوع پر قاسم گوندل نے بحث کا آغاز کیا اور مختلف تاریخی حوالے دیتے ہوئے دنیا بھر میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہونے والے انقلابات میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ نوجوان انقلابات کا ہر اول دستہ ہوتے ہیں اور ان کے جذبے اور حوصلے جوان ہوتے ہیں اور کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں ہمیں تعلیم کی نجکاری اور بیروزگاری کے خلاف نوجوانوں کی تحریکیں نظر آتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تحریکوں کو محنت کشوں کی تحریکوں کے ساتھ جوڑتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے لئے آگے بڑھا جائے۔ اس کے بعد فرحان گوہر، ثنا فاروق، صبغت وائیں اور زین العابدین نے بحث کو آگے بڑھایا۔ انٹر نیشنل گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔

Lahore Marxist School July 2016 (7) Lahore Marxist School July 2016 (6) Lahore Marxist School July 2016 (4) Lahore Marxist School July 2016 (9)Lahore Marxist School July 2016 (10)

Comments are closed.