خیبر پختونخوا: آل پرائمری سکول ٹیچرز کی پانچ روزہ ہڑتال کامیاب!جدوجہد تیز ہو!

|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، پشاور|

 

خیبر پختونخوا آل پرائمری سکول ٹیچر ایسوسی ایشن کی کال پر ہزاروں اساتذہ نے پشاور اسمبلی حال کے سامنے احتجاج کیا۔ جبکہ صوبہ بھر میں تمام پرائمری سکولوں کو بھی بند رکھا گیا۔ اساتذہ کے مندرجہ ذیل مطالبات ہیں:

1۔ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

2۔ ملازمین دشمن پنشن اصلاحات کے تحت پنشن نہ دینے اور ٹیکسز لگانے کا منصوبہ بند کیا جائے۔

3۔ تمام پرائمری سکولوں میں کلاس وائز اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔

4۔ تمام اساتذہ کو مستقل کرتے ہوئے ان کو جی پی فنڈ جاری کیا جائے۔

5۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کا خاتمہ کیا جائے۔

انقلابی کمیونسٹ پارٹی نے اساتذہ کے تمام تر مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس جدوجہد مین شانہ بشانہ رہی۔ اساتذہ کی شاندار جدوجہد کی بدولت حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اور وقتی طور پر مطالبات ماننے کا اعلان کیا ہے۔

انقلابی کمیونسٹ پارٹی خیبر پختونخوا آل پرائمری سکول ٹیچرز کو پانچ روزہ کامیاب ہڑتال اور دھرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یقیناً یہ اساتذہ کی جرات، بہادری اور انتھک جہدوجہد کا نتیجہ ہے۔ یہ ہماری جیت ہے لیکن جدوجہد ابھی شروع ہوئی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ حکمران طبقے نے ہمیشہ محنت کشوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے، اس لیے تمام اساتذہ کو تیار ہونا چاہیے کہ اگر حکومت وعدہ خلافی کرتی ہے تو تمام اساتذہ کو متحد ہو کر اور دیگر اداروں کے ملازمین کو ساتھ ملاتے ہوئے پورے صوبے میں ایک عام ہڑتال کی جانب بڑھنا چاہیے۔

اتحاد ہماری طاقت ہے!

ایک کا دکھ، سب کا دکھ!

Comments are closed.