رپورٹ: |عبداللہ|
ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) اور پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام فیصل آباد نوابانوالہ سیکٹر میں پاور لومز، ایمبرائڈری ورکرز اور طلبا کے مشترکہ سٹڈی سرکل کا آغاز کیا گیا ہے اور مورخہ 21اگست2016ء بروز اتوار پہلا سٹڈی سرکل منعقد ہوا۔
پہلے سٹڈی سرکل کو عثمان نے چئیر کیااورعبداللہ نے انقلابی تنظیم کی ضرورت اور طریقہ کار پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ اس کے بعد سٹڈی سرکل کے شرکاء کی جانب سے پاکستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال کے متعلق مختلف سوالات اٹھائے گئے جو ان محنت کشوں اور طلبہ کے بلند شعوری معیار کا اظہار تھے۔ اختر، مجاہد اور عثمان نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے سوالات کے جواب دئیے۔ دوسرے سیشن میں انقلابی شاعری اور انقلابی گیت پیش کیے گئے جسے ورکرز اور طلباء نے بہت پسند کیا۔ پہلے سٹڈی سرکل میں شریک ہونے والے محنت کشوں اور طلبہ نے اس کوشش کو سراہا اور اس سٹڈی سرکل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے اور مزید ساتھیوں کو اس میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔