رپورٹ: |عبداللہ|
پروگریسو یوتھ الائنس( PYA) کے زیر اہتمام 14اگست کی شام فیصل آباد میں انقلابی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اور سمن آباد کالج کے طلبا نے شرکت کی۔
مشاعرے میں برصغیر کی تقسیم کے حوالے سے انقلابی شاعری پیش کی گئی ۔ جس میں امرتا پریتم، فیض احمد فیض، حبیب جالب، ساحر لدھیانوی اور بابا نجمی کی شاعری پڑھی گئی۔ عثمان، عبداللہ، پیا جی، بابو ولیم،مجاھداور نسیم نے شاعری پڑھی ۔ مشاعرہ کے اختتام پر پیا جی نے انقلابی گیت سنائے جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا۔