فیصل آباد: ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد

رپورٹ: |تاشفین|
Marxist School Faisalabad July 2016 (3)مورخہ یکم جولائی 2016ء بروز جمعہ فیصل آباد میں ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) کے زیر اہتمام ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔سکول مجموعی طور پر دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ پہلا سیشن کا موضوع عالمی تناظر تھا جس پر لیڈ آف مجاہد نے دی ۔ لیڈ آف میں مجاہد نے عالمی صورتحال پر تفصیلی بات رکھی جس میں بالخصوص Brexitکے بعد یورپ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے علاوہ مشرق وسطٰی، جنوبی افریقہ، لاطینی امریکہ سمیت ایشیا میں ابھرتی ہوئی تحریکوں پر روشنی ڈالی۔ لیڈ آف کے بعدشرکاء کی طرف سے سوالات پوچھے گئے ۔اس کے بعد نجف، تاشفین، زین، راشد خالد نے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ۔ کامریڈز نے ہم ایسے عہد میں داخل ہو چکے ہیں جس میں تیز ترین تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ یورپی یونین ٹوٹنے کی طرف جارہا ہے۔ یورپ کے اند ر اس وقت شدید سیاسی اور معاشی بحران پایا جا رہا ہے۔ سپین، فرانس، اٹلی، یونان، آئرلینڈ،برطانیہ اور سکاٹ لینڈ میں مختلف تحریکیں چل رہی ہیں جو کہ سرمایہ داری کے بڑھتے ہوئے اور گہرے ہوتے ہوئے بحران کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن پر تفصیلاً بات کی گئی جس میں برنی سینڈر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ابھار کو زیر بحث لایا گیا۔ تاشفین نے اپنے بنائے ہوئے کارٹونز اور پینٹنگز سے عوام کو درپیش مسائل کو سامنے لے کر آئے۔ اس کے بعد مجاہد نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بحث کو سمیٹا اور پہلا سیشن اختتام کو پہنچا۔

دوسرا سیشن کا موضوع ’’تاریخ میں فرد کا کردار‘‘ تھا۔ اس موضوع پر ولیم روز نے بحث کا آغاز کیا اور کہا کہ یہ موضوع فلسفے میں بہت اہمیت کا حامل ہے اور اسی لئے اس کو سمجھنا بھی ضروری ہے مگر رسمی منطق کے اصولوں کے تحت اس کی صحیح سمجھ حاصل نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے پلیخانوف کے کتابچے ’تاریخ میں فرد کے کردار‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر دو نقطہ نظر بیان کیے جاتے ہیں۔ یعنی یا تو یہ کہا جاتا ہے تاریخ میں فرد کا کوئی کردار سرے سے ہی موجود نہیں ہے۔ اور انسان تاریخی جبریت کے تابع ہے اور دوسری طرف انسان کے کردار کے بہت ذیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جو کہ مارکسی نقطہ نظر سے بالکل غلط ہے۔ لیڈ آف کے بعد سوالات پوچھے گئے جس کے بعد علی شہباز اور زین نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے بحث کو آگے بڑھایااور کہا کہ فرد اور معاشرہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ فرد معاشرے پر اثر انداز ہوتا ہے اور بالکل اُسی طرح معاشرہ فرد پر بھی اثر انداز ہوتا ہے یہ ایک دو طرفہ تعلق ہے۔ سیشن کا سم راشد خالد نے کیا۔ آخر میں انٹرنیشنل گا کر سکول کا اختتام کیا گیا۔




Comments are closed.