|رپورٹ: انقلابی کمیونسٹ پارٹی، فیصل آباد|
فائر وال سیکیورٹی کمپنی نے الائیڈ ہسپتال کے 220 ملازمین کو تین ما ہ کی تنخواہ ادا کیے بغیر جبری طور پر برطرف کر دیا ہے۔ یہ بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی کا ٹھیکہ ختم ہو گیا ہے۔
پہلے ہی تنخواہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے محنت کش شدید پریشانیوں میں مبتلا تھے، لیکن ان کو تاخیر سے تنخواہیں ملنے لگیں اور پھر پچھلے تین ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی۔ اس کے خلاف ملازمین میں شدید غم و غصہ موجود ہے۔
انقلابی کمیونسٹ پارٹی ملازمین کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے محنت کشوں کو منظم ہو کر احتجاج کی طرف بڑھنا ہو گا۔