|رپورٹ: خالد جمالی|
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، دادو کی جانب سے 3جنوری بروز بدھ ’یوم مطالبات‘ منایا گیا جس کی قیادت نظیر احمد پنہور، محمد وریل میرانی کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں آپریشن ڈویژن سیپکو دادو سے پریس کلب دادو تک ریلی نکالی گئی جس میں عبدالحمید جمالی، محمد عرس میمن، طفیل احمد پنہور، محمد علی ملاح، زاہد حسین لنڈ، آفتاب احمد میمن، الطاف پل کے ساتھ ایک سو سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔
قائدین نے ریلی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری ختم کی جائے، ملازمین کے رکے ہوئےTA کلیم، ڈیلی ویجز کا میڈیکل الاؤنس بشمول تنخواہ ہر ماہ ادا کئے جائیں۔ لائن اسٹاف کو رسک الاؤنس دیا جائے۔ میٹر ریڈنگ اسٹاف کو 5000 رپے ریڈنگ الاؤنس دیا جائے۔ ملازمین کے بچوں کو روزگار دیا جائے اور ملازمین کو غیر قانونی طور پر دی گئی سزائیں ختم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کر کہ ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ قائدین نے مطالبہ کیا کہ کرپٹ سیپکو ہیڈ احمد سعید سولنگی کو فوری طورپر ہٹایا جائے اور لوڈ شیڈنگ کے الزام کے تحت برطرف 22 ملازمین کو بحال کر کہ سیپکو ملازمین کی بے چینی ختم کی جائے۔
قائدین نے کہا کہ ملازمین کو ڈیوٹی کے دوران کوئی تحفظ نہیں ہے۔ نظام الدین کھوسو SSO-11 کو ڈیوٹی کے دوران اغوا کیا گیا ہے اس کو بازیاب کرایا جائے۔ دوسری صورت میں بجلی بند کی جائے گی۔ آخر میں نعروں کے ساتھ ریلی کو ختم کیا گیا۔