|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، دادو|
یوم مئی2019ء کے موقع پر دادو میں مختلف مزدور یونینز نے مل کر، ہائی ویز لیبر ہال سے ریلی نکالی جس میں واپڈا ہائیڈرو یونین، ہائی ویز لیبر یونین، پیرا میڈیکل سٹاف، پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن، رکشہ یونین، سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، ریڈ ورکرز فرنٹ، پروگریسو یوتھ الائنس اور دیگر شہری سماجی تنظیموں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
ریلی میں مہنگائی، بیروزگاری، ٹھیکیداری، نجکاری، کم اجرتیں، لوڈشیڈنگ، سرمایہ داری، جاگیرداری، اور سامراجیت کے خلاف زوردار نعرے لگائے گئے۔ ساتھ ہی طلبہ یونین کی بحالی کے لئے بھی نعرے بازی کی گئی۔ ریلی مقررہ راستے سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچی جہاں مختلف ٹریڈ یونینوں کے عہدیداران نے تقاریر کی جن میں ہائی ویز لیبر یونین کے موریل پنہور، واپڈا کے محمد عرس میمن اور عبدالحمید جمالی، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عنایت جمالی، رکشہ یونین کے عباس علی وگھیو شامل تھے۔ ریلی آگے بڑھتے ہوئے شہر سے ہوکر گذری اور واپڈا لیبر ہال تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریڈ ورکرز فرنٹ نے اپنے عام ہڑتال کے بینر تلے اس ریلی میں بھرپور شرکت کی اور لیف لیٹ بھی تقسیم کیا۔