|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، چاغی|
پورے ملک کی طرح چاغی میں بھی ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھیوں نے یوم مئی 2024ء منایا۔ یہ پہلی بار ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ اور انتہائی پسماندہ ضلع چاغی میں ریڈ ورکرز فرنٹ نے بارڈر ٹریڈ سے منسلک محنت کشوں کے ساتھ یکم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ میں ہوا۔ یہاں پر پچھلے کچھ دنوں سے بارڈر ٹریڈ سے منسلک محنت کش اپنے روزگار کے حوالے سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ ورکرز فرنٹ کے صوبائی رہنما شعیب مینگل اور پروگریسو یوتھ الائنس چاغی کے آرگنائزر لیاقت فراز نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جبکہ یکم مئی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جہاں پر موجود محنت کشوں نے اس بحث میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تقریب کے آخر میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے رہنما نے کہا کہ ہم نہ صرف اس جاری احتجاجی دھرنے کی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، بلکہ احتجاجی دھرنے کے شرکا کے ساتھ ان کی اس جدوجہد میں ہر فورم پر ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔
محنت کشوں نے ریڈ ورکرز فرنٹ کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل میں ریڈورکرز فرنٹ کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کا عہد کیا۔ اس کے علاوہ تمام ساتھیوں نے انقلابی لٹریچر میں دلچسپی لی اور خریدا۔