فیصل آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پرپروگرام کا انعقاد
پروگریسو یوتھ الائنس(PYA) کی زیر اہتمام 8مارچ کوخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم، فیصل آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے طلباو طالبات کے علاوہ مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔