مصلوب مسیحی محنت کش اور بے حسی کا مظہر
ایسی مثال کسی اور ادارے میں کارِ سرکار کرتے ہوئے پیش آتی تو شاید ایثار و قربانی کی عظیم مثال بن کر جگمگاتی ہوئی ہماری درسی کتابوں کی زینت بنتی اور کم از کم بعد والے دو کو میڈل بھی ملتے
ایسی مثال کسی اور ادارے میں کارِ سرکار کرتے ہوئے پیش آتی تو شاید ایثار و قربانی کی عظیم مثال بن کر جگمگاتی ہوئی ہماری درسی کتابوں کی زینت بنتی اور کم از کم بعد والے دو کو میڈل بھی ملتے
|تحریر: ڈاکٹر یاسر ارشاد| 25 جون کی صبح ایک خبر نے پورے پاکستان حتیٰ کہ ہر زی شعور انسان کو ہلا کر رکھ دیا۔ بہاولپورشہر سے قریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر احمد پور شرقیہ قصبہ کے ساتھ مین ہائی وے پر ایک دل دہلا دینے والا سانحہ رونما ہوا […]
پچھلے کچھ عرصے سے جنوبی ایشیا اور اس کے گردو نواح میں علاقائی اور عالمی سامراجی ریاستوں کے مابین تعلقات میں تیز ترین تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ ماضی کے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور ’’نئی دوستیاں‘‘ ان کی جگہ لے رہی ہیں۔ پرانے تضادات کے بطن سے نئے تضادات کا جنم ہورہا ہے
یہ کشمیر کی نئی نسل کی ایک انقلابی بغاوت ہے جو تخت دہلی اور اسلام آباد کو لرزا رہی ہے۔ کشمیر کی طلبہ تحریک نے کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور تبدیلی کا یہ عمل نہ تو کشمیر تک محدود ہے اور نہ اسے وہاں تک محدود رکھا جا سکتا ہے
خیبر پختونخواہ حکومت ہیلتھ کئیر ریفارمز کے نام پر پورے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے اور ان عوام دشمن ’’اصلاحات‘‘ کا آغاز صوبے کے بڑے ہسپتالوں سے پہلے ہی کرچکی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دینے اور ان نجکاری سے علاج مزید مہنگا ہوکر غریب عوام کی پہنچ سے بالکل باہر ہوجائے گا
نئی نسل ماضی کے مزاروں کوپوجنے کی نہیں مستقبل کو تراشنے اور نکھارنے کی جدوجہد میں سرگرم ہونے کے پہلے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے جو سبق حاصل کیا ہے اس کا نچوڑ یہ ہے کہ انہیں خود اپنے دم پر کچھ کرنا ہو گا۔ وہ سماج کی طبقاتی بنتر کو بھی زندگی کے تلخ تجربات سے سمجھ رہے ہیں
حکمران طبقے کی معاشی ترقی کی تمام تر لفاظی سماج میں بہتری کی بجائے ابتری کا باعث ہی بنی ہے۔ محنت کش طبقے کی زندگی آئے دن نئی سے نئی مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔ اور حکمرانوں کے دعووں کی قلعی بھی عام عوام کے سامنے کھلتی جا رہی ہے
|رپورٹ: ریڈو رکرز فرنٹ، کوئٹہ| آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن۔ایپکا کے زیرِاہتمام آج دوپہر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے ایپکا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت، کرپٹ بیوروکریسی اور اپنے شعبہ جات کی […]
ریلوے محنت کش یونین کے محنت کشوں نے تنخواہوں میں اضافے، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی اور دیگر مطالبات کے لئے کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی
کہنے کو تو یہ سیکیورٹی گارڈز، پولیس، فوج اور رینجرز کو تعلیمی اداروں کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے موجود ہیں مگر مشعل کے قتل نے ان کی اصلیت کا پردہ چاک کردیا ہے اور ان اداروں کا حقیقی کردار سامنے لے آیا ہے۔ ان قانونی غنڈوں کامقصد ہی طلبہ پر جبر کرنا، فیسوں میں اضافے یادیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھانے والے کو خاموش کروا دینا ہے۔
سندھ حکومت پر براجمان پیپلز پارٹی محنت کشوں کو روزگار اور روٹی‘ کپڑا اور مکان دینے کی بجائے چھیننے کی پالیسی پر گامزن ہے اور عوام کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ رینجرز اختیارات کی توسیع کا بنا کر پیش کیا جا رہاہے
|رپورٹ: نوید شاہین| بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ تحریک سے اظہار یکجہتی کے لیے ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) اور پروگریسیو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام تراڑکھل میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ ورکرفرنٹ کے رہنما سردار ظہیر ایڈووکیٹ اور پی وائے اے کے […]
محنت کشوں کے اس قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ان واقعات میں ملوث بلوچ علیحدگی پسند نہ صرف بلوچ قومی آزادی کے دشمن ہیں بلکہ محنت کشوں کی طبقاتی جڑت کو زک پہنچا کر حکمران طبقے کے مفادات کی تکمیل کر رہے ہیں
کشمیر کی تحریک کو کچلنے کے لیے دونوں قابض ریاستوں کے حکمرانوں کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور ان کاروائیوں کو میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تا کہ عوامی رائے عامہ تحریک کے خلاف استوار کی جا سکے