National Question

پشتون عوام کی ریاستی جبر کے خلاف تحریک؛ طبقاتی جڑت ہی آگے بڑھنے کا واحد رستہ ہے!

پشتون عوام کی ریاستی جبر کے خلاف تحریک؛ طبقاتی جڑت ہی آگے بڑھنے کا واحد رستہ ہے!

|تحریر: کریم پرہر| اسلام آباد کے اندر گزشتہ آٹھ روز سے فاٹا کے قبائلی اور دیگر پشتون عوام نقیب محسود کے ماورائے عدالت قتل کے واقعے کے بعد احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ نقیب شہید کو ریاستی مشینری کے غنڈے راؤ انوار نے کراچی میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں […]

February 9, 2018 ×
نقیب اللہ محسود کے ریاستی قتل اور پختون عوام پر جاری ریاستی جبر کیخلاف لانگ مارچ پر ’لال سلام‘ کا اعلامیہ

نقیب اللہ محسود کے ریاستی قتل اور پختون عوام پر جاری ریاستی جبر کیخلاف لانگ مارچ پر ’لال سلام‘ کا اعلامیہ

نقیب اللہ محسود کے ریاستی غنڈے ایس ایس پی راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کے خلاف اور انصاف کے حصول کے لئے پختونخوا اور فاٹاسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کل سے اسلام آباد میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ ان میں بچے، بوڑھے اور جوان شامل […]

February 2, 2018 ×
گلگت بلتستان میں تحریک: چٹانوں کی کوکھ سے ابھرتا طوفان!

گلگت بلتستان میں تحریک: چٹانوں کی کوکھ سے ابھرتا طوفان!

سال 2017ء کے آخری ماہ میں گلگت بلتستان کونسل کی جانب سے مسلط کیے جانے والے براہ راست ٹیکسوں کیخلاف ایک تحریک نے جنم لیا جو ابھی تک جاری ہے۔ اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کے عوام ان براہ راست ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج تھے

January 8, 2018 ×
بلوچستان کے سلگتے زخم

بلوچستان کے سلگتے زخم

|تحریر: بلاول بلوچ| 17دسمبر 2017ء کا دن اس ملک میں ایک ’نئے‘ یوم سیاہ کے طور پر یاد کیا جائے گا مگر مملکت خداداد کی تاریخ میں کوئی بھی دن یہاں کے عام عوام کے لیے خوشی کا دن نہیں رہا۔ تین سال پہلے 16دسمبر کو آرمی پبلک سکول پشاور […]

December 19, 2017 ×
پختونخواہ اور فاٹاکے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف سوشلسٹ انقلاب ہے!

پختونخواہ اور فاٹاکے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف سوشلسٹ انقلاب ہے!

جہاں تک سماجی تحریک کا تعلق ہے تو ایسا ہرگز نہیں کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا ہ آج ایک انقلابی کیفیت میں ہے۔ لیکن ایسا بھی قطعاً نہیں ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز، اساتذہ، نرسز، کسان، صنعتی مزدور اور طلبا کی بہت بڑی تعداد نہ صرف اس بوسیدہ نظام سے اکتا گئے ہیں بلکہ اس کے خلاف آواز بھی بلند کر رہے ہیں

September 5, 2017 ×
آزاد پاکستان یا مظلوم طبقات اور قومیتوں کا جیل خانہ

آزاد پاکستان یا مظلوم طبقات اور قومیتوں کا جیل خانہ

اصل میں ہم جس میں رہتے ہیں وہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ ایک امیروں کا پاکستان اور دوسرا غریبوں کا پاکستان۔ ایک جاگیرداروں کا پاکستان اور دوسرا ہاریوں اور کسانوں کا پاکستان۔ ایک سرمایہ داروں کا پاکستان اور دوسرا محنت کشوں کا پاکستان۔ ایک بیوروکریٹوں، جرنیلوں، ججوں اور میڈیا مالکان کا پاکستان اور دوسرا نہتے، لاچاروں، بیماروں اور مسکینوں کا پاکستان۔

August 14, 2017 ×
بلوچستان کے زخم!

بلوچستان کے زخم!

پچھلے سال 8 اگست کو کوئٹہ میں دن دیہاڑے ایک خودکش حملے میں وکلا کی ایک بڑی پرت کو مارا گیا تھا۔ لیکن ریاستی اداروں کی طرف سے اس گھناؤنے حملے پر جو ردِعمل آیا اس نے بلوچستان کے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے اس بدبخت صوبے کے گھاؤ اور بھی گہرے کر دیئے

August 8, 2017 ×
کشمیر: تحریک کا ایک سال

کشمیر: تحریک کا ایک سال

’’آزادی‘‘ کے نعروں کی گونج وادی سے ابھر کر ایک بار پھر پورے کشمیر میں پھیل چکی ہے۔ تحریک تھمنے کی بجائے بار بار مزید شدت سے ابل پڑتی ہے۔ بہیمانہ بھارتی ریاستی جبر اپنی انتہاؤں کے باوجود تحریک کو پسپا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا

July 18, 2017 ×
کشمیر: تحریکِ آزادی تاریخ کے اہم موڑ پر!

کشمیر: تحریکِ آزادی تاریخ کے اہم موڑ پر!

یہ کشمیر کی نئی نسل کی ایک انقلابی بغاوت ہے جو تخت دہلی اور اسلام آباد کو لرزا رہی ہے۔ کشمیر کی طلبہ تحریک نے کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور تبدیلی کا یہ عمل نہ تو کشمیر تک محدود ہے اور نہ اسے وہاں تک محدود رکھا جا سکتا ہے

June 17, 2017 ×
بلوچستان: آگ اور خون کی ہولی میں محنت کشوں اور غریبوں کا قتل عام

بلوچستان: آگ اور خون کی ہولی میں محنت کشوں اور غریبوں کا قتل عام

محنت کشوں کے اس قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ان واقعات میں ملوث بلوچ علیحدگی پسند نہ صرف بلوچ قومی آزادی کے دشمن ہیں بلکہ محنت کشوں کی طبقاتی جڑت کو زک پہنچا کر حکمران طبقے کے مفادات کی تکمیل کر رہے ہیں

May 15, 2017 ×
پنجاب حکومت کا پشتون محنت کشوں پر جبر!

پنجاب حکومت کا پشتون محنت کشوں پر جبر!

لیکن المیہ یہ ہے کہ پشتون قوم پرستوں نے پچھلے 16 سالوں کے دوران عالمی طاقتوں کی جانب سے پشتونخواہ اور افغانستان کے متعلق دہشت گردی کیخلاف نام نہاد جنگ کے حوالے سے جو سامراجی جنگی پالیسیاں مرتب کی ہیں اس پر نہ صرف خاموش ہیں بلکہ اسکی خاموش حمایت بھی کرتے ہیں

April 5, 2017 ×
فاٹا کا معمہ

فاٹا کا معمہ

برطانوی سامراج کی باقیات ’’ایف سی آر‘‘ کا خاتمہ ایک خوش آئند امر ہے مگر یہاں اس بات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے کہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے سے عام قبائلی عوام کی زندگیوں پر کیا فرق پڑے گا؟ کیا فاٹا کے عام عوام کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، صحت، روزگار اور دہشت گردی سمیت دیگر سینکڑوں مسائل سے نجات مل جائے گی؟

March 4, 2017 ×
عہدِ نو میں قومی سوال

عہدِ نو میں قومی سوال

قوم پرستی کے ارتقا اور اہمیت و افادیت کوتاریخی واقعات کی کسوٹی پر پرکھتے ہوئے ہی جدید عہد میں قومی سوال کے کردار کا تجزیہ اور تناظر کو تشکیل دیا جا سکتا ہے

January 2, 2017 ×
ریاستی پشت پناہی میں دہشت کا کاروبار

ریاستی پشت پناہی میں دہشت کا کاروبار

رپورٹ میں جہاں ریاستی اداروں کی زبوں حالی کا ذکر ہے وہاں اس امر کی نشاندہی نہیں کی گئی کہ آخر یہ دہشت گرد تنظیمیں کس کی بنائی ہوئی ہیں اور وہ کس مقصد کے لیے بر سر پیکار ہیں۔ یہ دہشت گرد تنظیمیں ریاست کی اپنی بنائی ہوئی ہیں جو کہ اب خود ریاست کے گلے کا طوق بن گئی ہیں۔اور ریاستی ادارے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے انڈیا اور افغانستان پر الزام لگاتی ہیں، جس سے بلوچستان کے اندر ’’ایف سی‘‘ کی ہر گام پر چیک پوسٹوں کے حوالے سے سوال اٹھتا ہے کہ ان کا کیا مقصد ہے؟

December 19, 2016 ×