رپورٹ:| کریم پرہر|
آج دوپہر بولان میڈیکل کالج(BMC) کے سینکڑوں طلبہ نے ینگ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کے گزشتہ آٹھ روز سے جاری احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے منان چوک، کوئٹہ پر مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے کا آغاز بولان میڈیکل کالج سے ہوا ۔ طلبہ بسوں میں سوار ہو کر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچے جہاں سے وہ ریلی کی شکل میں منان چوک پہنچے۔ مظاہریں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ینگ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کے حق میں نعرے لگائے۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو کر دھرنے کی طرف چلے گئے ۔ جہاں پر طلبہ راہنماؤں نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا ۔