رپورٹ: |عالمی ماکسی رجحان پاکستان|
17مارچ2016ء
17مارچ کو تین بجے ایلن ووڈزنے طلبا کی ایک وسیع تعداد سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، لاہور کے آڈیٹوریم میں خطاب کیا۔
ایلن نے نصف گھنٹے کے لیکچر میں مارکسزم کے بنیادی فلسفے اور اس کے جدید سائنس سے تعلق پر روشنی ڈالی۔اس کے خطاب کے اختتام پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ایلن کے تعارف کے بعد ہال میں موجود طلبا نے مختلف سوالا ت کیے جن میں مذہب،ارتقا،تخلیق اور پاکستان تناظر کے متعلق سوالات موجود تھے۔ایلن نے ان تمام سوالات کا جامع اور واضح جواب دیا۔
ایلن نے وضاحت کی کہ جدید طبعیات کا بنیادی اصول ہے کہ مادے کو نہ تخلیق کیا جا سکتا ہے اور نہ ختم۔ اس لیے کائنات کی تخلیق کے لیے کسی غیر مرئی قوت کا سوال سائنس سے متصادم ہے۔اسی طرح کائنات کے باہر سے کوئی انرجی یہاں نہیں دھکیلی جا سکتی۔ جیسا کہ آئن سٹائن نے وضاحت کی تھی کہ مادہ اور انرجی درحقیقت ایک ہی ہیں۔تمام طلبا نے اپنی نجی عقائد کے باوجود ایلن کی گفتگو کو سراہا اور لیکچر کے اختتام پر تالیاں بجا کراس کا خیر مقدم کیا۔
لیکچر کے اختتام پر ادارے کے اساتذہ نے ایلن کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔آئی ٹی دیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف اقبال نے میٹنگ کے آخر میں ایلن کو تالیوں کی گونج میں شیلڈ پیش کی۔