رپورٹ : |کریم پرہر|
ینگ ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کا احتجاجی دھرنا حکومتی ڈیڈ لائن میں مطالبات نا منظور ہونے کے بعد زور و شور سے جاری ہے ۔ احتجاجی دھرنے کو آٹھ دن گزر چکے ہیں مگر ابھی تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔ جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن کے اجرا تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ ا حتجاجی دھرنے میں مختلف سیاسی تنظیموں اور دوسرے محنت کشوں کی تنظیموں کی شرکت جاری رہی۔ احتجاجی دھرنے میں ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF) کے رہنما آدم پال نے بھی شرکت کی۔ اور دھرنے کے شرکاء کو بھر پور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
علاوہ ازیں کل سے صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں وارڈز اور OPDمکمل طور پر بند ہیں ۔ژوب میں ڈاکٹر عزیز الرحمن حریفال، قلعہ سیف اللہ میں ڈاکٹر مجیب کاکڑ اور جعفر آباد میں ڈاکٹر جان محمد کھوسہ سے ریڈ ورکرز فرنٹ(RWF)کے نمائندے کی بات ہوئی جنہوں نے کامیاب ہڑتال کی تصدیق کی۔YDAاور پیرامیڈیکس نے کل سے احتجاجی دھرنے میں میڈیکل کیمپ لگاکر 600سے زیادہ مریضوں کا چیک اپ بھی کیا۔