|عالمی مارکسی رجحان (IMT)|
گزشتہ چند ہفتوں کے اندر دنیا کے سو سے زائد ممالک سے ہزاروں افراد نے عالمی مارکسی یونیورسٹی کے آن لائن عالمی سکول کیلئے داخلہ لیا ہے۔ ہمارے سکول کی مقبولیت تباہ حال سرمایہ داری کے حقیقی حل کے لیے عوام کی پیاس کا واضح اظہار ہے، اور ساتھ ہی انقلابی تحریکوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل بھی ہے۔
اگر آپ نے ابھی تک اپنے آپ کو رجسٹر نہیں کروایا تو فورا یہاں کلک کریں۔
تادمِ تحریر 109 ممالک سے 5000 سے زیادہ افراد اس سکول کے لیے داخلہ لے چکے ہیں۔ ہمیں یورپ اور شمالی امریکہ سے زیادہ تعداد کی شرکت کی توقع تھی لیکن یہ حیران کن نہیں کہ جہاں سرمایہ داری کا بحران ناقابلِ برداشت ہے وہاں سے زیادہ افراد نے داخلہ لیا۔ مثلاً اس وقت پاکستان اور برازیل سے سب سے زیادہ افراد نے داخلہ لیا، جو ان ممالک کی غربت، ناانصافی اور شدید عوامی غصے سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان میں اس وقت شدید ناانصافی، محرومی اور عدم مساوات کے عالم میں بائیں بازو کے کارکنان کو غیر معمولی ریاستی جبر کا سامنا ہے، جبکہ برازیل میں کرونا وبا کے دوران بولسنارو کی رجعتی سرکار نے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں پسماندہ علاقوں میں کثیر تعداد وائرس کا شکار ہوئی اور لقم? اجل بنی۔
درحقیقت کرونا وبا نے سرمایہ دارانہ نظام کی متروکیت کو بالکل واضح کردیا ہے۔ اور یہ کوئی حادثہ نہیں کہ ہم نے اپنی عالمی تناظر کی بحث کا نام ”ایک دہکتی دنیا“ رکھا ہے۔ کرونا وبا نے اس عمل کو سطح پر ایک دھماکے کی صورت میں نمودار کر دیا جو کئی سالوں سطح کے نیچے جاری تھا، یہ بہت بڑا معاشی و سماجی بحران ہی تھا۔ آج کروڑوں لوگ نظام پر سوال اُٹھا رہے ہیں اور حل کی طرف دیکھ رہے ہیں جو صرف اور صرف مارکسزم کے نظریات دے سکتے ہیں۔
دنیا بھر کے محنت کشو، عالمی مارکسی یونیورسٹی کیلیے ایک ہوجاؤ!
ہمارے عالمی سکول کو دنیا کے ہر کونے سے پزیرائی ملی ہے، ہمیں ہندوستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، روس اور افریقہ (خاص کر نائجیریا اور جنوبی افریقہ) سے مثبت ردِعمل ملا ہے اور مشرقِ وسطیٰ اور لاطینی امریکہ سے بھی سینکڑوں لوگوں نے داخلہ لیا ہے۔ اسی طرح چین، تائیوان، سنگاپور، جاپان، فلپائن اور دیگر کئی ممالک سے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
یہ سکول منظم ٹراٹسکائٹ تحریک کی ماضی قریب کی سرگرمیوں میں سب سے بڑی سرگرمی ہے۔ یہ ثبوت ہے کہ مارکسزم اور بالشوازم کی حقیقی روایات اور نظریات آج ہر طرف اُبھر رہے ہیں۔ اور یہ ایک نہایت حوصلہ افزاء شگون ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان اور محنت کش بحران زدہ سرمایہ داری کے جبر اور استحصال کے خلاف چپ سادھنے والے نہیں ہیں۔ وہ آج اپنے آپ کو، دنیا کو بدل دینے والے نظریات سے مُسلح کررہے ہیں۔
ابھی بھی وقت ہے، اگر آپ نے داخلہ نہیں لیا تو داخلہ لیں اور دنیا کے سب سے بڑے عالمی مارکسی سکول کا حصہ بنیں! سکول کا شیڈول دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔