جواب۔ ہر عہد کے غالب خیالات حکمرانوں کے خیالات ہو تے ہیں یعنی جو طبقہ سماج کی حکمران مادی قوت ہوتا ہے وہ حکمران فکری قوت بھی ہوتا ہے۔ وہ طبقہ جس کے قبضہ میں مادی پیداوار کے ذرائع ہوتے ہیں وہ ساتھ ہی ساتھ ذہنی پیداوار کے ذرائع پر بھی قابض ہوتا ہے۔ لہذاعام طورپر کہا جا سکتا ہے کہ ذہنی پیداوار کے ذرائع سے محروم لوگوں کے خیالات اس کے تابع ہو تے ہیں۔ حکمران خیالات غالب مادی رشتوں کے فکری اظہار کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں۔ خیالات تصور کئے جانے والے مادی رشتے اصل میں وہ رشتے ہیں جو کسی طبقے کو حکمران طبقہ بناتے ہیں۔ لہذا یہ خیالات اس کے غلبے کے خیالات ہوتے ہیں۔ حکمران طبقہ جن افراد پر مشتمل ہوتا ہے وہ دیگر چیزوں کے علاوہ شعور کے بھی مالک ہوتے ہیں ۔اس طرح وہ دیگر چیزوں کے علاوہ مفکروں اور تصورات کے خالقوں کے طور پر بھی حکمرانی کرتے ہیں اور اپنے عہد کے خیالات کی پیداوار اور تقسیم کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ اس طرح ان کے خیالات عہد کے حکمران خیالات ہوتے ہیں۔